عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے چار سابق ممبران اسمبلی اور ایک موجودہ ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کئی رہنماوں سمیت آج نئی دہلی میں کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم ایل سی نریش گپتا، سابق ایم ایل اے یش پال کنڈل، سابق ایم ایل اے سوپور حاجی عبدالرشید، سابق ایم ایل سی شام لال بھگت اور ترنجیت سنگھ ٹونی (ڈی ڈی سی ممبر) سمیت کئی دوسرے لیڈر کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔
ان میں سے تین سابق قانون ساز غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (DPAP) کے ساتھ تھے۔
لیڈروں کا بڑی تعداد میں آزاد کی زیرقیادت ڈی پی اے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں جانا آزاد کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔
کانگریس نے اپنے مختلف رہنماو¿ں کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے جنہوں نے 5 اگست 2019 کے بعد پارٹی کو چھوڑ دیا تھا۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ”ہم ان تمام لیڈروں کی گھر واپسی کے لیے پرامید ہیں“۔