جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

File Photo

سرینگر// جموں و کشمیر میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جموں و کشمیر میں اتوار کی صبح 11 بج کر 20 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق، اتوار کی صبح 11 بج کر 20 منٹ پر 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 220 کلو میٹر تھی، مرکز افغانستان کا سرحدی علاقہ تاجکستان تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زلزلے سے افغانستان، پاکستان، جموں و کشمیر، نئی دہلی اور دیگر ملحقہ خطے متاثر ہوئے ہیں۔
زلزلے سے وادی میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔