عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کشمیر کے کاریگروں کی کاوشوں کی ستائش کی جو ’نمدہ‘ کرافٹ کے بقاءکیلئے کام کر رہے ہیں۔
نمدہ کی برآمدات کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس دستکاری کی بقاءخطے کے ورثے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
انہوں نے کہا ، “خوشی ہے کہ کشمیر کا صدیوں پرانا ‘نمدہ’ ہنر دوبارہ زندہ ہو رہا ہے اور اب برسوں بعد عالمی سطح پر پہنچ رہا ہے! یہ ہمارے کاریگروں کی مہارت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ہمارے امیر ورثے کے لیے بڑی خبر ہے”۔