اچھ بل اننت ناگ میں مقامی شہری کی لاش بر آمد

File Photo

عارف بلوچ

اننت ناگ //جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں منگل کی صبح نالہ ریولیٹ کے قریب مقامی شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 55 سالہ محمد امین ڈار ولد غلام حسن گنائی ساکنہ تھجیوارا اچھ بل کی لاش پراسرار حالت میں نالہ ریولیٹ کاڈی پورہ کے نزدیک بر آمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا ۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور قانونی و طبی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔