سری نگر جموں شاہراہ پر پتھرگر نے سے ٹریفک میں حلل،قبائلی نقل و حرکت پر پابندی

File Photo

سری نگر// وادی کشمیر کو باقی دنیا کے ساتھ ملانے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رام بن میں پتھرگرآنے کی وجہ سے ٹریفک میں حلل پیدا ہوا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پتھر گرآنے کی وجہ سے رام بن کے کیفے ٹیریا، مہاڑ میں ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پیدا ہوا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر رام بن نے حکم دیا کہ نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو شاہراہ پر پیدل چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مویشیوں کو نوگام، بانہال ٹنل ٹاپ سے آر ٹی سی گاڑیوں میں منتقل کیا جائے گا۔
ڈی سی رام بن نے کہا کہ قبائلی خاندان اس سلسلے میں ایس ڈی ایم بانہال (9596996193) سے رابطہ کریں۔
ضلع میں اونچی چراگاہوں (ڈھوک) سے نقل مکانی پر قبائلی خاندانوں کی نقل مکانی کے معاملات سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی ایم ظہیر عباس کو نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔