عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جیلوں میں قید ملی ٹینٹوںتک سم کارڈ کی رسائی پر سی آئی کے نے پانچ مشتبہ ملزمان کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہسی آئی کے نے سنٹرل جیل میں تلاشی لی تھی جس دوران یہ پتہ چلا تھا کہ ان مشتبہ افراد نے کچھ قیدیوں کے ساتھ مل کر مختلف ملی ٹینسی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے لیے جیل کے اندر سم کارڈز پہنچائے تھے ۔
مختلف ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔جنہوں نے یہ سم کارڈ جاری کیے ہیں اُن کی تلاش بھی جاری ہے اِس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کا تعلق داؤد پورہ اننت ناگ، قمرواری سری نگر، ناتھ پورہ، کلوسہ، بانڈی پورہ اور کرسو پادشاہی باغ، سری نگر سے ہے۔