شوپیاں سڑک حادثے میں پولیس اہلکار از جان، 2 دیگر زخمی

سری نگر// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کنی پورہ علاقے میں اتوار کی شام سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرایع کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ شوپیاں قصبے کے کنی پورہ پل پر ایک ٹرک اور آلٹو کار کے درمیان پیش آیا، جس میں ایس او جی کیمپ گگراں شوپیاں میں تعینات 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں کو ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کی موت ہو گیی، جس کی شناخت شاداب کریوا شوپیاں کے رہایشی کانسٹیبل مزمل احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس اہلکار نے زخمیوں کی شناخت امن پریت سنگھ ساکنہ ریاسی اور راہول کمار ساکنہ جموں کے طور پر کی ہے۔