ادھم پور// اتوار اور پیر کی درمیانی شب ادھم پور ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک کنڈکٹر کی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ رات ادھم پور میں چنینی-ناشری ٹنل کے اندر ایک ڈمپر مبینہ طور پر ٹرک سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ڈمپر کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت سانبہ کے بلبیر چند کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ادھم پور سڑک حادثے میں کنڈکٹر کی موت، ڈرائیور زخمی