ڈوڈہ: 16سالہ لڑکی کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

File Photo

یو این آئی

ڈوڈہ// جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے نائی چرالہ گاوں میں بدھ کی صبح 16سالہ لڑکی کی لاش کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے نائی چرالہ میں بدھ کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 16سالہ لڑکی کی لاش کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ مویشیوں کو چرانے کی خاطر جب وہ گاو خانے کے اندر گئے تو ان کے پیروں تلے اس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے16سالہ انیتا دیوی دختر یشپال سنگھ کو لٹکتے ہوئے دیکھا ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس بارے میں فوری طورپر آگاہ کیا گیا جنہوں نے لاش کو تحویل میں لے کر طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔