جموں// بی جے پی کے کارکنوں نے اسمبلی میں دفعہ370 سے متعلق قرار داد کی منظوری کے خلاف بدھ کو یہاں زبردست احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اس اقدام کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ست شرما نے میڈیا کو بتایا، ’دفعہ370 تاریخ کا ایک حصہ بن چکا ہے لیکن نیشنل کانفرنس اس کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا، ’سریندر چودھری اور جے چمن نے جموں سے اس لئے ووٹ لئے تھے تاکہ وہ جموں کے حق میں بات بلند کرسکیں لیکن انہوں نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی‘۔
ان کا کہنا تھا، ’یہ لوگ جانتے ہیں کہ دفعہ370 واپس نہیں آئے گا اگر اس کے لئے ہزار قرار دادیں بھی منظور کی جائیں‘۔
موصوف صدر نے کہا کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ آج بھی ایسا ہی کر رہی ہے‘۔