عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے بارہمولہ میں ایک ڈرائیور اور جموں کے بلاور علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔
التجا مفتی کا کہنا تھا کہ حیران کن ہے کہ کٹھوعہ میں ایک شہری کے قتل کے بعد سوپور کے ایک اور شہری کو فوج نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کتنی عجیب بات ہے کہ 23 کلومیٹر تک ٹرک کا پیچھا کرنے کے بعد فوج دعویٰ کرتی ہے کہ انہوں نے ٹائروں پر فائر کیا لیکن اس کے بجائے کسی نہ کسی طرح اس پر غلط گولی چلائی۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس التجا مفتی نے پوسٹ کرتےہوئے لکھاکیا کشمیریوں کی زندگیاں اتنی سستی ہیں؟ کب تک اس بے لگام حربے کو جواز بنا کر پیش کیا جائے گا ۔
اِدھر پولیس نے بتایا کہ بلاور میں، فوج کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ تاہم، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ اس شخص کو حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، التجا نے پولیس کے دعوے کو مسترد کردیا۔