جموں و کشمیر میں 10 ہزار لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل: چیف سیکرٹری

جموں//جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے چند ماہ قبل شروع کئے گئے سب سے بڑے اِصلاحی اقدامات میں تقریباً 10 ہزار تعلیم یافتہ اور جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اَفراد کو لمبرداروںاور وِلیج گارڈز (چوکیداروں ) کی نچلی سطح کی اہم اَسامیوںپر تقرری مکمل کی ہے۔
یہ جانکاری آج چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں دی گئی۔میٹنگ میں ڈی جی سی آئی ڈی ، سیکرٹری پی ڈی اینڈ ایم ڈی ، سیکرٹری ریونیو ، صوبائی کمشنروں اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ذاتی طور اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ریکارڈ وقت میں یہ کارنامہ اَنجام کے لئے صوبائی اور ضلع اِنتظامیہ کی تعریف کی۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ان نوجوانوں کے لئے ایک تربیتی شیڈول تیا ر کیا جائے تاکہ وہ نچلی سطح پر فرنٹ لائن ورکروں کے طور پران کے اہم کردار کے بارے میں بیداری فراہم کریں جنہیں اَپنے گاﺅں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے۔
اُنہوں نے ان پر تاکید کی کہ یہ تمام نوجوان مناسب احترام اور پہچان کے مستحق ہیں کیوں کہ یہ عوام الناس اور اعلیٰ حکام کے درمیان پُل کا کام کریں گے ۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ ان بنیادی کارکنوں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں تاکہ ان کے ضلعی اور صوبائی اِنتظامیہ کے درمیان مسلسل رابطہ رہے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ چوں کہ یہ تمام اَفراد تعلیم یافتہ اور اَپنے گاﺅں میں بہت اَچھی شہرت کے حامل نوجوان ہیں ،دیہات میں مختلف فلاحی پروگراموں کی عمل آوری کے بارے میں زمینی سطح پر تصدیق کے حوالے سے ان کی خدمات مستند ، حقیقی او ر بہترہوں گی۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ لوگوں کی طرف سے سرکاری اَراضی پر قبضے اور ان کے متعلقہ گاﺅں میں کسی بھی سرکاری اہلکار کی جانب سے سستی یا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے دیگر واقعات کی رِپورٹنگ میں ان کا کردار مجرموں کے خلاف کارروائی میں اہم ہوگا۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ ان کے علاقوں میں حادثات اور آفات کے وقت ان بنیادی کارکنوں کا کردار اِنتظامیہ کو ان کی جلد اقدام اور بچاﺅ کارروائیوں کے آغاز کے بارے میں فوری معلومات فراہم کرے گا۔اُنہوں نے باور کیا کہ یہ اَفراد لوگوں اور اِنتظامیہ کے درمیان رابطے کا کام بھی کریں گے تاکہ اِس طرح کی شکایات کے بروقت اَزالہ کے لئے حکام کے سامنے رکھیں۔
میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں لمبرداروں کی کل 7,056 منظور شدہ اَسامیاں اور چوکیداروں کی 2,718 اَسامیاں ہیں ۔ان میں سے 2,220 پہلے سے مقررہ لمبرداراور 1,165 چوکیدار اَپنے کردار اور سابقہ کی تصدیق کے بعد اَپنا کام جاری رکھنے کے اہل پائے گئے۔
میٹنگ میں مزید اِنکشاف کیا گیا کہ 4,832لمبردار اور 1,553 چوکیدار قابل تبدیل پائے گئے اور اسے رائج قوانین کے مطابق ایساکرنے کے لئے کارروائی شروع کی گئی ،میٹنگ میںیہ بھی بتایا گیا کہ ان میں سے ہر ایک کی میرٹ پر تقرری اوران سب کے کردار اورسابقہ جات بھی طلب کئے گئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کو چھوڑ کر ان تمام اَسامیوں کے لئے موزوں اُمید واروں کا اِنتخاب قانون کے مطابق کیا گیا جیسا کہ میٹنگ میں زیر بحث آیا۔
دورانِ میٹنگ یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کارکنوں کے کردار اور ذمہ داریوں کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق اَز سر نو ترتیب دیا جائے گا۔ یہ اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ اِنتظامیہ میں تبدیلی لائی جائے گی اور اسے مزید ذمہ دار ، شفاف اور اَپنے روزمرہ کی انجام دہی میں جواب دہ بنایا جائے گا۔