یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ،9ویں جماعت تک کے تمام امتحانات مارچ میں ہوں گے

سری نگر//محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعہ کو یکساں تعلیمی کیلنڈر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کلاس اول سےنویں جماعت تک کے امتحانات مارچ میں منعقد کیے جائیں گے۔
خبر رساں ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرورنے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کے حوالے سے بتایا، ” یکساں تعلیمی کیلنڈر کے نفاذ کو منظوری دی گئی ہے جس کے تحت تمام سرکاری و تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے 9ویں جماعت تک کے امتخانات مارچ-اپریل سیشن میں کرائے جائیں گے۔
محکمہ نے مزید حکم دیا ہے کہ نیا داخلہ کیلنڈر آئندہ برس مارچ کے مہینے سے شروع کیا جائے گا۔