سوپور جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے نوپورہ سوپور علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوپورہ سوپور میں سیکورٹی فورسز نے دو جنگجووں کو مار گرایا ہے، جن کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس سے پہلے ایک مخصوص اطلاع پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے نوپورہ سوپور علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
علاقے میں آپریشن جاری ہے