راجوری// راجوری ضلع میں بھمبر گلی کے قریب مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے 4 لوگوں کی موقع پر موت ہو گٸ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس آج صبح پونچھ سے راجوری کی طرف جارہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے باوجود متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
راجوری بس حادثہ میں 4 لقمہ اجل، مزید ہلاکتوں کا خدشہ