عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں ایک کیب گاڑی الٹ جانے سے اس میں سوار کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق پیر کی صبح دچھن علاقے میں ایک کیب اس وقت الٹ گئی جب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں نو مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کشتواڑ میں گاڑی پلٹنے سے 9افراد زخمی