عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے جمعہ کو عوامی نمائندوں اور مختلف وفود نے ملاقات کی اور ترقیاتی امور، عوامی بہبود اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بڈگام کے رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی نے وزیر اعلی سے ملاقات کر کے اپنے حلقے سے متعلق مسائل پیش کیے۔اسی طرح ہیرانگر کے رکن اسمبلی وجے کمار اور بشناہ کے رکن اسمبلی راجیو کمار نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں میں درپیش ترقیاتی مسائل اور عوامی بہبود سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا۔سابق رکن اسمبلی اندروال قاضی جلال الدین نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے اپنے علاقے سے متعلق عوامی اہمیت کے مسائل پر بات چیت کی۔کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے وائس چانسلر پروفیسر محمد مبین نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔سینئر صحافی عبدل مہجور سمیت کئی دیگر افراد نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے تمام وفود اور افراد کی بات توجہ سے سنی اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کا جائزہ لے کر مقررہ وقت میں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔