عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/رکن پارلیمنٹ میاں الطاف احمد بدھ کے روز جموں-پونچھ قومی شاہراہ پر بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے دوران ایک حادثے میں بال بال بچ گئے، جب اچانک پہاڑی سے پتھر اور ملبہ گر کر ان کی سرکاری گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حکام نے بتایا کہ معائنے کے دوران پہاڑی سے اچانک پتھر اور ملبہ نیچے آیا جس کی زد میں میاں الطاف کی گاڑی آ گئی۔ تاہم، میاں الطاف اور ان کے ہمراہ موجود تمام افراد اس واقعے میں محفوظ رہے اور کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
واقعے کے بعد جموں-پونچھ قومی شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام نے فوری طور پر ملبہ ہٹانے اور شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑک کو مکمل طور پر محفوظ قرار دیے جانے تک ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
جموں-پونچھ شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ، رکن پارلیمنٹ میاں الطاف محفوظ رہے