دبئی/یو این آئی/بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز پر آئی سی سی کے اینٹی ڈوپنگ ضابطے کی خلاف ورزی کے معاملے میں تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ کارروائی رواں سال کے آغاز میں مردوں کے ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوران لیے گئے نمونے میں ممنوعہ مادہ پائے جانے کے بعد کی گئی۔ آئی سی سی کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس میں ان کے نمونے میں ممنوعہ مادہ “کاربوکسی-ٹی ایچ سی” پایا گیا۔محمد نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ممنوعہ مادہ کھیل کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔