عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/کولگام میں بدھ کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 18ویں بٹالین سی آر پی ایف میں تعینات اے ایس آئی ڈیوٹی کے دوران اچانک گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا اور بتایا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ متوفی کی شناخت جے پرکاش، ساکن ہریانہ کے طور پر ہوئی۔حکام کے مطابق واقعے کے سلسلے میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
کولگام میں اے ایس آئی سی آرپی ایف کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال