لاہور/یو این آئی/ پاکستان کے اسٹار فاسٹ گیندباز شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے، جس کے بعد وہ کینڈی رائلز کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔شاہین کو حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس فارمیٹ پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے۔ٹیسٹ سیریز اور لنکا پریمیئر لیگ کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔