عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/ضلع راجوری کے درہال علاقے کے بالائی حصوں میں جمعہ کے روز ریچھ کے حملے میں ایک 68 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد امین ولد علی محمد، ساکن ڈھوک جنگوالہ، پنج کٹھہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بزرگ درہال کے بالائی علاقے میں موجود تھے کہ اچانک ایک ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
راجوری کے درہال میں ریچھ کے حملے میں 68 سالہ بزرگ جاں بحق