عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع مقدس امرناتھ گپھا کی یاترا کے لیے 8150 عقیدت مندوں کا آٹھواں جتھہ جمعرات کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے بالتال اور پہلگام بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ عقیدت مند علی الصبح ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں سمیت 334 گاڑیوں کے قافلے میں جموں بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ جتھے میں 3445 عقیدت مند بالتال اور 4705 عقیدت مند پہلگام روٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کی تصدیق ہونے اور مقررہ تاریخ پر ہی یاترا کریں، کیونکہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ عقیدت مند کو بیس کیمپوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
امرناتھ یاترا کے لیے آٹھویں جتھے میں 8150 عقیدت مند جموں سے روانہ