اسپتال کا کام کاج بری طر متا ثر ،مریض پرائیوٹ کلینک جانے پر مجبور
اشرف چراغ
کپوارہ//سب ضلع اسپتال کپوارہ میں سی ٹی سکین مشین گزشتہ ایک ماہ سے غیر فعال ہے جس کے نتیجے میں اسپتال کا کام کاج بری طر متا ثر ہوتا ہے جبکہ مریضوں کو پرائیوٹ کلنکو ں پر جانا پڑتا ہے ۔اس اہم تشخیصی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مریضوں کے پاس اس کی ضرورت کے لئے نجی کلنیکو ں میں جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باجود بھی مشین کی مرمت نہ ہونے پر لوگو ں نے حکام کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سب ضلع اسپتال کپوارہ میں سی ٹی سکین مشین کی مرمت میں عجلت کا فقدان حیران کن ہے اور آس پا س کے علاقہ بشمول کرناہ ،کیرن ،مژھل ،بڈنمبل اور جمہ گنڈ اور دیگر علاقوں کے لاکھو ں لوگ اس سہولیات سے محرو م ہو جاتے ہیں ۔ ناکارہ سی ٹی سکین مشین معیاری صحت کی دیکھ بھال میں اہم رکا وٹ بن گئی ہے ۔
جس سے مریضوں کو مہنگی نجی سہولیات حاصل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔مشین کی طویل خرابی کے نتیجے میں دن میں ایک درجن کے قریب مریض نجی کلنکوں پر سکین کرنے کے لئے مجبورہوتے ہیں ۔ مقامی سماجی کارکن عرفان احمد ملک نے بتایا کہ ،،سی ٹی سکین مشین کو اکثر و بیشتر خرابیو ں کا سامنا کرناپڑتا ہے اور سال میں ایک دو باری مشین خراب ہوتی ہے جس کی وجہ سے مریضو ں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ مشین اب پرانی ہو چکی ہے اور بار بار ٹھیک کرنے کے باجوود بھی خراب ہو تی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پرانی مشین کی جگہ نئی مشین کو نصب کرنا چایئے تاکہ آئندہ اس قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گا ۔ بلاک میڈیکل آفیسر کپوارہ ڈاکٹر محمد شفیع کا کہنا ہے کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے مریضوں کو در پیش مشکلات کا اعتراف کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ مشین میں تیکنیکی خرابی ہے اورکم سے کم 30لاکھ روپے کی ضرورت ہے اور اس رقم کو حاصل کرنے کے لئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سے رابطہ کیا اور ان کی نو ٹس میں یہ معاملہ لایا تاکہ مشین کی مرمت کو فوری طور کیا جائے گا ۔