عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں جاری شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ امت شاہ نے خراب موسمی صورتحال اور بارشوں کے اثرات پر تفصیلی معلومات حاصل کیں اور وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت جموں و کشمیر کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔
ادھر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ممکنہ مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ کاوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، بارشوں کےباعث پیدا ہونے والی صورتحال کی تفصیلی معلومات حاصل کیں