عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل/چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نے نوڈل آفیسر ٹرانزٹ کیمپ منی گام کی جانب سے موصولہ مراسلے کی بنیاد پر چار اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کے دفتر سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق، یہ کارروائی نوڈل آفیسر، ٹرانزٹ کیمپ منی گام (اسسٹنٹ کمشنر ریونیو) کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی۔
معطل کیے گئے اساتذہ میں بلال احمد شیخ،ساکن ہری پورہ کنگن، عابد محی الدین بٹ،ساکن منی گام، پیر مدثر شاہ ساکن وسان اور گوہر راشد کلو،ساکن گنڈشامل ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چاروں ملازمین کو فوری اثر سے معطل کیا جاتا ہے۔تاہم، چیف ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں معطلی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔
گاندربل میں چار اساتذہ معطل