عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سربل علاقے میں امرناتھ یاترا کے لیے نصب کیے گئے فیشل ریکگنیشن سسٹم (FRS)کی مدد سے تین مبینہ اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سربل سے گزرنے کے دوران فیشل ریکگنیشن سسٹم نے مذکورہ تین افراد کی موجودگی سے متعلق پولیس کو فوری الرٹ جاری کیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں روک کر ان کی شناخت کی تصدیق کی۔عہدیدار کے مطابق شناخت کی تصدیق کے بعد تینوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اننت ناگ میں فیشل ریکگنیشن سسٹم کی مدد سے تین او جی ڈبلیوز گرفتار