عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع گاندربل میں ہفتہ کو سرینگرسونمرگ روڈ پر گنڈ کے مقام پر سبزیوں سے بھری ایک مال بردار گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ گاڑی زیر نمبر JK03N-2837سرینگر سے سونمرگ جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے قابو کھو دیا اور گاڑی سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ گاڑی میں لدی سبزیاں سڑک پر بکھر گئیں۔ زخمی ڈرائیور کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے فورا بعد ایس ایچ او گنڈ رئیس احمد پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور بچائو کارروائی کے ساتھ ٹریفک کو منظم کیا۔