عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے جھنگڑ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں پر معمول کی گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی دستہ علاقے میں نگرانی اور ایریا ڈومینیشن گشت انجام دے رہا تھا کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 14 آسام رجمنٹ کے نائب صوبیدار ہیتیشور گوگوئی زخمی ہو گئے۔
ساتھی اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی افسر کو نکال کر قریبی فوجی طبی مرکز منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کمانڈ اسپتال ادھم پور ریفر کر دیا گیا۔ فوجی حکام کے مطابق زخمی افسر کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔