گاندربل // امرناتھ یاترا پر آئے پنجاب کے ایک 40 سالہ یاتری کی جمعہ کے روز گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک ہوٹل سے لاش برآمد ہوئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت نریندر کمار ولد پرمندر کمار، ساکن برنالہ، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ سونہ مرگ کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے، جہاں انہیں بے ہوش حالت میں پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) سونہ مرگ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (BNSS) کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔