محمد تسکین
بانہال/ جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے شیر بی بی علاقے میں کشتواڑی پتھر کے مقام پر پیر کے روز دو مسافر گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے دونوں گاڑیوں میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں مسافر گاڑیاں مخالف سمتوں سے آ رہی تھیں کہ کشتواڑی پتھر کے قریب ان کے درمیان زور دار ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم حادثے میں کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی بانہال پولیس، ٹریفک پولیس اور این جی او “بانہال والنٹیئرز” کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔
حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی، تاہم ٹریفک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ مقام سے گاڑیوں کو ہٹا کر شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے شیر بی بی علاقہ میں مسافر گاڑیوں کے مابین ٹکر، تمام مسافر محفوظ