عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/جنوبی کشمیر کے پانپورعلاقے کے کھریو کے باجنارڈی گاؤں میں پیر کی صبح ایک جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک مزدور زخمی ہو گیا۔زخمی کی شناخت غلام جیلانی ولد عبد الرحمن ،ساکن باجنارڈی، کھریو کے طور پر ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، پیر کی علی الصبح جنگلی ریچھ نے غلام جیلانی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کھریومنتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید خصوصی علاج کے لیے **ایس ایم ایچ ایس اسپتال، سری نگر** ریفر کر دیا گیا۔
مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی نقل و حرکت کو روکنے اور دیہاتیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
جنوبی کشمیر کے پانپور میں جنگلی ریچھ کے حملے میں مزدور زخمی