سرینگر//وزیر برائے خوراک، شہری رسد ات و امور صارفین، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ جات ستیش شرما نے آج زڈی بل میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کی اور حضرت امام حسینؑ اور اْن کے ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اْنہوں نے ہزاروں عزاداروں کے کے ساتھ جلوس میں شرکت کی اورحضرت امام حسینؑ کی شہادت کی یاد میں منعقدہ اس تقریب میں لوگوںکے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کیا۔ حضرت امام حسینؑ کا پیغامِ حق، انصاف، ہمدردی اور ثابت قدمی نسل در نسل اِنسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔اِس موقعہ پر ستیش شرمانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کی قربانیاں ہمیشہ کے لئے نیکی، حوصلے اور ظلم کے خلاف مزاحمت کی اقدار کو مضبوط کرتی ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین? کی تعلیمات آج بھی معاشرے کو امن، انصاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی طرف رہنمائی کرتی رہتی ہیں۔اْنہوںنے عزاداروں سے بھی بات چیت کی اور جلوس کے پْرامن اِنعقاد کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اْنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، میونسپل اِداروں اور رضاکاروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا جن کی بدولت یہ پروگرام پْرامن، منظم اور باوقار طریقے سے منعقد ہوا۔
میں شرکت