عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے زادورہ علاقے میں واقع ایک اینٹ بھٹے پر کام کے دوران اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ مزدور کی اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد موت ہوگئی۔سرکاری ذرائع نےبتایا کہ مزدور زادورہ کے ایک اینٹ بھٹے پر کام کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سنتوش کمار ولد بیچو لال، ساکن جیتی پور، اتر پردیش ،بعمر25کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پلوامہ میں اینٹ بھٹے پر کام کے دوران 25 سالہ مزدور کی موت