عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے متحد ہو جائیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ دن’’نشہ مکت جموں و کشمیر‘‘ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا بہترین موقع ہے۔
منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہا:منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر آئیں عہد کریں کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھیں گے اور نشہ مکت جموں و کشمیرکے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔ اجتماعی کوششوں، عوامی بیداری اور سماجی ذمہ داری کے ذریعے ہم اس برائی کا خاتمہ کر کے آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری: ایل جی منوج سنہا