ہیوسٹن/ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 2030ء کے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق خبروں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے 2030ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کے سوال پر کہا ہے کہ ابھی اس بارے میں سوچنا بہت جلدی ہے اور میں ایک ایک دن آگے بڑھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت مستقبل کے بجائے حال پر توجہ دے رہا ہوں اور جب تک جسمانی طور پر خود کو بہتر محسوس کروں گا اور ٹیم کی مدد کر سکوں گا، کھیلتا رہوں گا۔جاری فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں میسی شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کر کے ورلڈ کپ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 18 تک پہنچا دی ہے جو مینز فٹبالرز میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اپنے ابتدائی دونوں گروپ میچ جیت کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔الجزائر کے خلاف 3-0 اور آسٹریا کے خلاف 2-0 کی کامیابی میں تمام 5 گول میسی نے اسکور کیے ۔