عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شری امرناتھ جی یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات انڈو-تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کا سری نگر میں انتقال ہو گیا۔ حکام نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔
متوفی کی شناخت پریتم لال کے طور پر ہوئی ہے، جو آئی ٹی بی پی کی 37ویں بٹالین میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ بنیادی طور پر لیہہ میں واقع بٹالین کیمپ میں تعینات تھے اور اس وقت شری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں مقدس غار کے علاقے میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پریتم لال نے سری نگر کے 92 بیس ہسپتال میں آخری سانس لی۔
ان کے انتقال کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو ضروری طبی و قانونی کارروائیوں اور ریڈیولوجیکل معائنے کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق اے ایس آئی کی موت صحت سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث واقع ہوئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
امرناتھ یاترا ڈیوٹی پر تعینات آئی ٹی بی پی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سری نگر میں انتقال کر گئے