غلام نبی ضیاء
دراس//ضلع کرگل کے علاقے مارپوچو، دراس کے نزدیک ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک گاڑی (فرونکس) زیر نمبر LA01-4920 بے قابو ہوکر دریائے دراس میں جاگری۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔
حادثے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کے دوران آغا سید باقر ولد سید مسلم ساکن لنکرچے، عمر تقریباً 35 سال، کی لاش ٹھنڈا موڑ، چوکیال کے مقام سے برآمد کرلی گئی۔
دیگر تین مسافر، سجاد حسین ولد حاجی عباس ساکن لنکرچے (26 سال)، حَسینہ بانو دختر محمود حسین ساکن گاٹو لنکرچے (25 سال) اور صغریٰ بانو دختر محمد علی ساکن گاٹو لنکرچے (23 سال) تاحال لاپتہ ہیں۔
انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دریائے دراس اور ملحقہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔