ایجنسیز
فلاڈیلفیا/برازیلین فٹ بال فیڈریشن (سی بی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار فٹبالر نیمار ورلڈ کپ کے گروپ سی میں ہیٹی کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ فلاڈیلفیا نہیں جائیں گے اور نہ ہی اس میچ میں شرکت کریں گے ۔سی بی ایف کے مطابق نیمار اپنی بحالی کے عمل کے آخری مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے نیو جرسی میں ہی رہیں گے ، جہاں وہ ہوٹل اور ٹریننگ سینٹر کی جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں گے ۔34 سالہ نیمار دائیں پنڈلی کی چوٹ کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے میدان سے دور ہیں۔ انہوں نے بدھ کو نیو جرسی میں ورلڈ کپ کے دوران پہلی بار برازیلین ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ مختصر تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ٹریننگ کے دوران نیمار رافینیا، برونو گیماریش، گیبریل ماگالہیش اور فابینہو کے ساتھ میدان میں نظر آئے اور صحافیوں سے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”کیا آپ لوگوں نے مجھے یاد کیا؟”اس سے قبل منگل کو امریکہ پہنچنے کے بعد نیمار نے پہلی مرتبہ انفرادی طور پر میدان کے کنارے دوڑ اور ورزش کی مشقیں بھی کی تھیں۔ سی بی ایف کی جانب سے جاری ویڈیو میں انہیں کوچ کارلو اینچیلوتی کے عملے کے ایک رکن کے ساتھ ٹریننگ کرتے دیکھا گیا۔