محمد تسکین
بانہال// پچھلے کئی روز سے وقفے وقفے کی بارشوں سے ضلع رام بن کے علاقوں میں موسم خوشگوار اور بیشتر ابرآلود بنا ہوا ہے۔ اگرچہ جمعرات کو بارشیں نہیں ہوئیں تاہم بانہال اور رام بن کے بیشتر علاقوں میں دھوپ کے ساتھ ساتھ موسم ابرآلود کی رہا اور گزشتہ کئی روز سے ہورہی بارشوں نے موسم کو رام بن جیسے گرم علاقے میں موسم کو قابل برداشت بنا رکھا ہے جبکہ قدرے کم گرمی والے بانہال ، بٹوت اور گول میں موسم خوشگوار بنا ہوا ہے۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے اور جمعرات کی شام تک ہزاروں مسافر اور مال گاڑیوں نے دونوں طرف کے ٹریفک میں سفر کیا جس میں سیاحوں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے ۔