عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیش آنے والے ایک دھماکے میں فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ایک حادثاتی واقعہ معلوم ہوتا ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایل او سی پر دھماکہ، جے سی او سمیت چار فوجی اہلکار زخمی