عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی نعش منگل کے روز سرینگر ڈل گیٹ کے نزدیک واقع چنار باغ علاقے سے برآمد کی گئی۔ مذکورہ شخص گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ تھا۔
متوفی کی شناخت 50 سالہ نذیر احمد صوفی ولد غلام رسول صوفی ساکن چاڈورہ، ضلع بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چنار باغ علاقے میں لاش دیکھے جانے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نذیر احمد صوفی گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھے۔ تاہم ان کی موت کن حالات میں واقع ہوئی، اس بارے میں فوری طور پر کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور اس سے متعلق تمام حالات کا پتہ لگایا جا سکے۔
گزشتہ تین روز سے لاپتہ بڈگام کے شہری کی نعش سرینگر کے چنار باغ سے برآمد