عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے دیگوار مالٹی میں جمعرات کو ایک حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت پیش آنے والے اس حادثاتی دھماکے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طور پر 25 فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو مزید علاج و معالجے کے لیے جموں کے آرمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے، جبکہ متعلقہ حکام معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔