عظمیٰ نیوزسروس
جموں// جموں کے بشناہ علاقے میں بدھ کو انتظامیہ نے ایک بڑے آپریشن کے دوران دو بھائیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا۔ یہ کارروائی منشیات مخالف مہم کے تحت کی گئی، جس میں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری تعینات رہی۔ یہ آپریشن چک وزیرْو گاؤں میں انجام دیا گیا جہاں بلڈوزروں کی مدد سے دو رہائشی ڈھانچوں کو زمین بوس کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گاؤں کے اطراف سخت پہرہ بٹھایا تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا مزاحمت نہ ہو۔ حکام نے بتایا کہ مسمار کیے گئے مکانات لالو گجر اور فلا گجر کے تھے۔اسی کارروائی میں فریدہ بی بی عرف مجیدہ ساکن وزیرُو چک، بشناہ کی جائیداد بھی گرائی گئی جو یو اے پی اے کے ملزم لاو گجر کی معاون ہےجس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔ان جائیدادوں کی مالیت تقریباً 6کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔