عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// حکومت نے اتوار کو کہا کہ گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں 29 روپے فی سلنڈر اضافہ کردیا گیا ہے۔دہلی میں 14.2 کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 913 روپے سے بڑھا کر 942 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ پردھان منتری اجولا یوجنا (PMUY) کے مستفید ہونے والے 642 روپے فی سلنڈر ادا کرتے رہیں گے۔یہ اضافہ 7 مارچ کو 60 روپے فی سلنڈر اضافے کے بعد ہوا، جس سے مجموعی اضافہ 89 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر ہو گیا ہے۔