عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے’ عالمی یومِ ماحولیات ‘ کیا موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے آنے والی نسلوں کے لئے ماحول کے تحفظ اور اس کی بقا کو یقینی بنانے کی خاطر اِجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی یومِ ماحولیات ہمیں قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کی مشترکہ ذِمہ داری کا احساس دِلاتا ہے۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ نہ صرف دیرپا ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ خوراک کی حفاظت، زرعی پیداواری صلاحیت اور کمیونٹیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے بھی اہم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ گرین گور کو بڑھانے، قدرتی وسائل کے مؤثر اِستعمال کی حوصلہ اَفزائی اور ماحولیاتی تحفظ کے کے حوالے بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف اَقدامات کئے جا رہے ہیں۔