سرینگر // گلمرگ کیبل کار کارپوریشن نے کہا ہے کہ گلمرگ گنڈولہ تکنیکی دیکھ بھال کی وجہ سے فی الحال 8جون تک اپنی آپریشنل کارروائی کیلئے بند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے کیبل کار میں جو تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی اس کے وجوہات کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں اور ابھی تکنیکی ٹیمیں اس میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق کیبل کار 8جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔