عظمیٰ نیوزسروس
کنگن// سجادہ نشین دربار بابا جی صاحبؒ لاروی وانگت کنگن اور ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد کی ایک اطلاع کے مطابق حضرت میاں نظام الدین کیانویؒ کا130 واں سالانہ عرس مبارک 7اور8جون کو وانگت بابانگری کنگن میں منایا جائے گا۔میاں الطاف احمد کے مطابق درود و ازکار کی یہ پر رونق تقریب 8جون کو دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔