غلام نبی رینہ
کنگن// کنگن میں گنڈ اکو کے مقام پر سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے۔ گنڈ اکو کے مقام پر ایک تیز رفتار ایس یو وی کار زیر نمبر HR51BS/0107 نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر 0171/JK01BC کو شدید ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 19 برس کا محیب احمد ماگرے ولد خورشید احمد ماگرے ساکن ہاین پالہ پورا کنگن اور20 برس کا عبدالقیوم بوکڈا ولد گلزار احمد ساکن سمبل بالا گنڈ زخمی ہوگئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ منتقل کیا گیا۔