عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عید الاضحی کی مقدس تقریب پر فرزندان عالم اسلام خصوصاً ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانی اور ایثار کی علامت کی بہت بڑی نشانی ہے اور اِس کا دوسرا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں یہ عید انتہائی سادگی کے ساتھ منانی چاہئے۔ انہوں نے اہل ریاست سے اپیل کی کہ وہ عید کے دوران اپنے اْن پڑوسیوں، رشتہ داروں اور دوست و احباب کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے فرزندانِ توحید سے عوام کی خوشحالی، فارغ البالی اور امن و امان کیلئے کے اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر دعا کریں۔ پارٹی نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی عید قربان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس دن کے موقعے پر اپنے فلسطینی بھائیوں کی فتح نصرت اور اس پاک سرزمین پر امن و امان کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔